Header Ads Widget

Responsive Advertisement

Ticker

6/recent/ticker-posts

اورنگی ٹاؤن پولیس مقابلہ جعلی نکلا، مقتول نوجوان ارسلان محسود بے گناہ قرار

کراچی : پولیس حکام نے اورنگی ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کو بے گناہ قرار دے دیا اور کہا مقتول نوجوان ارسلان اورزخمی یاسر نہتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت کے معاملے پر تفتیشی حکام نے ابتدائی طور پرجاں بحق اور زخمی نوجوان کو بے گناہ قرار دے دیا۔

تفتیشی حکام نے بتایا کہ اورنگی مقابلہ اب تک کی تفتیش کے مطابق جعلی تھا، مقتول نوجوان ارسلان اورزخمی یاسر نہتے تھے، مقتول کی جانب سے فائرنگ کی گئی نہ ہی ان کے پاس اسلحہ تھا۔

حکام کا کہنا تھا کہ زخمی کا بیان بھی حاصل کیا جائے گا، کیس سے متعلق مزید شواہد بھی اکھٹے کیےجارہے ہیں، مکمل تفتیشی رپورٹ میں کچھ وقت لگے گا۔

اہلکار توحید نے بیان میں کہا تھا کہ دونوں نوجوانوں کو مشکوک جان کر روکا تھا، موٹر سائیکل نہ رکنے پر فائرنگ کی۔

یاد رہے مبینہ جعلی پولیس مقابلے میں جاں بحق نوجوان ارسلان محسود کے زخمی دوست نے انکشاف کیا تھا کہ پولیس نے بغیر روکے گولی چلائی، ایک گولی مجھے ٹانگ میں لگی جبکہ ارسلان کو نیچے گرا کرگولی ماری گئی۔

خیال رہے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پیر کی شب ہونے والا پولیس مقابلہ مشکوک قرار دیا گیا تھا ،اہلخانہ کے مطابق بیٹا ‏کوچنگ سینٹر سے واپس جا رہا تھا کہ اسے نشانہ بنایا گیا تھا۔

مبینہ ملزم کی ہلاکت پر فائرنگ کرنے والے ‏اہلکار کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا تھا۔

The post اورنگی ٹاؤن پولیس مقابلہ جعلی نکلا، مقتول نوجوان ارسلان محسود بے گناہ قرار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3yuAARb

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے