Header Ads Widget

Responsive Advertisement

Ticker

6/recent/ticker-posts

میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کا کامیاب ریسکیو آپریشن ، 13 ماہی گیروں کو بچالیا

کراچی: پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے سمندر میں پھنسے 13 ماہی گیروں کی زندگیاں بچالیں۔

ترجمان پی ایم ایس کے مطابق پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی بوٹ معمول کے گشت پر سمندر میں موجود تھی کہ انہیں ایمرجنسی کال موصول ہوئی کہ ماہی گیر وں کی کشتی جو کہ گوادر سے مچھلی کے شکار کے لیے نکلی تھی جسے سمندر میں کسی نامعلوم چیز کے ٹکرانے سےنقصان پہنچا، اس وقت کھلے سمندر میں مشینری خراب ہو جانے کی وجہ سے بے یار و مددگار کھڑی ہے۔

پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی بوٹ مدد کے لیے فوری روانہ ہوئی اور موقع پر جاکر مصیبت زدہ عملے کو کھانا اور طبی امداد فراہم کی، بعد ازاں کشتی کو کھینچ کر مزید معاونت کے لیے گوادر بندرگاہ پہنچا دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غیر ملکی ماہی گیروں کیخلاف میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی کارروائی، 28 گرفتار

و اضح رہے کہ پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی واحد بحری قانون نافذ کرنے والی ایجنسی ہے، جسے ایکٹ کے تحت ذمہ داری دی گئی ہے کہ سمندر میں اسمگلروں کا تعاقب کرنے کے بعد ان کو کیفر کردار تک پہنچائے، محدودوسائل کے باوجود ایم ایس اے اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دے رہی ہے۔

The post میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کا کامیاب ریسکیو آپریشن ، 13 ماہی گیروں کو بچالیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3rWKz00

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے