Header Ads Widget

Responsive Advertisement

Ticker

6/recent/ticker-posts

دوائیوں کی قیمتوں میں اضافہ کیوں ہوا


 وزیر صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ میں حکومتی فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ مارکیٹ سے غائب ہونے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے.

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ جن دواوں کا ذکر ہو رہا ہے سستی لائف سیونگ اور پرانے فارمولے پر ہیں ان دواوں کی قیمتوں پر مناسب تبدیلی نہ آنے کی وجہ سے مارکٹ سے غائب ہو جاتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں ناپید ادوایات کو تھوڑے سے اضافے کی ضرورت تھی۔ قیمتوں میں مناسب اضافہ نہ ہونے کے باعث یہ دوائیں دستیاب نہیں ہوتیں۔ غائب ہونے والی دوائیں بلیک میں ملنے لگتی ہیں۔ وہ ادویات جو لوگوں کو مہنگی مل رہی تھی اب مناسب وقت میں دستیاب ہو گئی۔

ہم نے ادوایات کی قیمتیں اتنی بڑھائی ہیں کہ لوگوں تک پہنچ سکیں۔ ہم ادوایات ساز کمپنیوں کے دباو میں نہیں آئے۔ ایک نئی پرائسنگ پالیسی پر کام کر رہے ہیں۔ دواوں کی قیمتوں کی لسٹ ویب سائٹ پر لگائی جائے گئی۔ تمام صحت کے اداروں میں اصلاحات لائی جارہی ہیں۔اور یہ عوام کو مناسب ریٹس پر ملینگی.

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے