Header Ads Widget

Responsive Advertisement

Ticker

6/recent/ticker-posts

وزیراعلیٰ سندھ کی تقریر، آئین وقانون کے منافی قرار

کراچی: وفاقی وزیر اسد عمر نے وزیراعلیٰ سندھ کی تقریر کو آئین کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سندھ کے عوام کی بہتری کے لیےتمام آپشن استعمال کرینگے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پی ٹی آئی کی جانب سے اسٹیک ہولڈر کی آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، پاک سرزمین اور مسلم لیگ (ن) کے علاوہ سندھ کی تمام اپوزیشن کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔

آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ کل وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے کی گئی تقریر سے صوبائی خودمختاری کی بات نہیں بلکہ آئین کی خلاف ورزی ہوئی ہے، ہم اس مسئلے پر قومی اسمبلی اور سینیٹ میں بھی آواز اٹھائیں گے اور سندھ کے عوام کی بہتری کےلیےتمام آپشن استعمال کرینگے۔

اسد عمر نے سندھ کو عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں اب سندھ کےعوام کےلیے فیصلے کا وقت ہے، آئین کے مطابق سندھ کے شہروں کےجو اختیارات چاہئیں اس کیلئے اب انتظار کرنےکو تیار نہیں۔

تقریب سے خطاب میں اسد عمر نے کہا کہ سندھ کے لوگوں کےمسائل مقامی حکومتوں میں ہی حل ہوسکتےہیں، ہمارا مطالبہ ہےکہ سندھ میں بھی میئر کو اختیارات دیئےجائیں، انہوں نے سندھ حکومت کو خبردار کیا کہ اگر سیاسی مقاصدلیکرچلیں گےتو کامیاب نہیں ہوسکتے۔

The post وزیراعلیٰ سندھ کی تقریر، آئین وقانون کے منافی قرار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3IIreFP

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے