Header Ads Widget

Responsive Advertisement

Ticker

6/recent/ticker-posts

یورپ میں پاکستانی جہازوں پرعائد پابندی کے خاتمے کی امید

کراچی: یورپی یونین کی جانب سے پاکستانی جہازوں پر عائد پابندی کے خاتمے کی امید جاگ اٹھی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی ہوابازی کی تنظیم (اکاؤ) کی جانب سے سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) کے آڈٹ سے متعلق مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے جس کے بعد پاکستانی جہازوں پر عائد پابندی کے خاتمے کے امکانات ہیں۔

ذرایع کا کہنا ہے کہ سی اے اے کے اہم شعبہ جات کے آڈٹ سے متعلق عبوری رپورٹ جاری ہوئی ہے، اکاؤ نے سول ایوی ایشن کی 72.77فیصد رینکنگ جاری کردی۔

اس حوالے سے ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اکاؤ کی آڈٹ ٹیم 15دن میں حتمی رپورٹ ایس ایس سی کو فراہم کرے گی، اکاؤ کی رپورٹ کی سفارشات کی مد میں پاکستان پر پابندی ختم ہونے کے امکانات ہیں۔

‘اکاؤ کی جانب سے سگنی فیکنٹ سیفٹی کنسرن ختم کردی جائے گی’۔

خیال رہے کہ عالمی ہوابازی کی تنظیم نے سی اے اے کی جانب سے تیاریوں کو سراہا تھا۔ اکاؤ کی جانب سے رسمی رپورٹ چند ہفتوں میں منظر عام پر لائی جائے گی۔

The post یورپ میں پاکستانی جہازوں پرعائد پابندی کے خاتمے کی امید appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3DIzaTP

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے