Header Ads Widget

Responsive Advertisement

Ticker

6/recent/ticker-posts

وفاقی وزرا کا مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی فارن فنڈنگ رپورٹس پبلک کرنے کا مطالبہ

لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن سے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی فارن فنڈنگ رپورٹس سامنے لانے کا مطالبہ کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور میں وزیرمملکت فرخ حبیب کے ہمراہ مشترکہ کانفرنس میں فواد چوہدری نے وزیر اعلی سندھ کو جوکر قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ دھمکیاں دینا بند کریں کیونکہ ہم ہر جوکر کے خلاف عدالت نہیں جاسکتے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ غیر ملکی فنڈنگ کیس پر درست طریقہ سے کام نہیں ہورہا، شدت پسند جماعتوں کو ملنے والے فنڈز کی بھی تحقیقات ہونی چاہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی غیر ملکی فنڈنگ سے متعلق رپورٹس پبلک کریں تاکہ عوام کو درست اندازہ ہوسکے۔

وفاقی وزرا نے پنجاب میں بلدیاتی نظام کو بااختیار قرار دیتے ہوئے کہا ہر مئیر اپنے علاقے کا وزیر اعلیٰ ہوگا۔

وزیر مملکت فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے اپنے چالیس ہزار ڈونرز کا ڈیٹا الیکشن کمشن میں جمع کرایا ہے، پی پی پی اور نون لیگ کے خلاف ابھی تک جانچ پڑتال نہیں ہوسکی۔ وزیر مملکت فرخ حبیب کہتے ہیں کہ اپوزیشن کے اکاؤنٹس کی سکروٹنی کے حوالے سے تاخیر سمجھ سے بالاتر ہے۔

The post وفاقی وزرا کا مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی فارن فنڈنگ رپورٹس پبلک کرنے کا مطالبہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3pTHlYR

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے