Header Ads Widget

Responsive Advertisement

Ticker

6/recent/ticker-posts

عائشہ اکرم بلیک میلنگ کیس: مرکزی کردار ریمبو کا ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع

لاہور: ٹک ٹاکرعائشہ کو بلیک میل کرنے کے کیس کے مرکزی کردار عامر سہیل عرف ریمبو نے ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا ، عدالت نے ریکارڈ طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکرعائشہ کو بلیک میل کرنے کے کیس میں مرکزی کردار عامر سہیل عرف ریمبو کا ضمانت کیلئے درخواست دائر کردی۔

ایڈیشنل سیشن جج اخلاق احمد نے درخواست پر سماعت کی ، عامر سہیل عرف ریمبو نے مؤقف اختیار کیا کہ بلیک میلنگ کا الزام غلط ہے،خاتون نے جھوٹے الزامات لگائے ، استدعا ہے کہ عدالت ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے۔

سیشن عدالت نے ریکارڈ طلب کرکےسماعت 11 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

خیال رہے عائشہ اکرم نے اپنے ساتھی ریمبو اور دیگر ملزمان پر بلیک میلنگ کا الزام عائد کیا تھے۔

یاد رہے عائشہ نے ایک ماہ قبل ریمبو کیخلاف درخواست دی تھی ، جس میں ساتھی ریمبو کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ گریٹر اقبال پارک جانے کا پلان ریمبو نے ہی بنایا تھا۔

متاثرہ خاتون نے بتایا تھا کہ ریمبو نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ میری نازیبا ویڈیوز بنا رکھی ہیں، ویڈیوز کی وجہ سے ریمبو مجھے بلیک میل کرتا رہا۔

عائشہ نے دعویٰ کیا تھا کہ ریمبو بلیک میل کرکے 10لاکھ روپے لے چکا ہے، میں اپنی تنخواہ میں سے آدھے پیسے ریمبو کو دیتی تھی، ریمبو ساتھی بادشاہ کے ساتھ مل کر ٹک ٹاک گینگ چلاتا ہے۔

واضح رہے 14 اگست کے روز مینار پاکستان پر عائشہ اکرم کو وہاں موجود 400 افراد کی جانب سے تشدد اور جنسی حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

The post عائشہ اکرم بلیک میلنگ کیس: مرکزی کردار ریمبو کا ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3lO1jms

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے