Header Ads Widget

Responsive Advertisement

Ticker

6/recent/ticker-posts

ملک میں اومیکرون وائرس کے مزید مشتبہ کیسز

کراچی: ہیلتھ آفیسر کے خط میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے ایک جبکہ 3 مشتبہ کیسز کی اسپتال میں زیرعلاج ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اومیکرون کیسز سے متعلق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے خط کی کاپی اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اسپتال میں کوویڈ 19کے 4 کیسز سامنے آئے جبکہ غیر ویکسین شدہ 65سالہ خاتون میں اومی کرون کی تصدیق ہوئی، متاثرہ خاتون کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں ہے۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ خاتون کو 8دسمبر کو ڈسچارج کیا گیا جو اب گھر پر قرنطینہ ہیں جبکہ 2 مشتبہ کیسز اسپتال میں ایک گھر پر قرنطینہ ہے، 61سالہ ایک شخص ویکسین شدہ ہے جبکہ 55اور80سالہ 2 افراد غیر ویکسین شدہ ہیں۔

‘80سالہ فرد کو گھر پر قرنطینہ کیا گیا ہے، کوویڈ 19اومی کرون ویرینٹ کا پہلا کیس8دسمبر کو شام 7بجے رپورٹ ہوا، ڈسٹرکٹ ریپڈ رسپانس ٹیم کی جانب سے فوری طور پر بورڈ طلب کیا گیا۔’

پاکستان میں اومیکرون ویرینٹ کا پہلا کیس سامنے آگیا

متن خط کے مطابق کیس ٹریسنگ، ٹیسٹنگ، قرنطینہ اور دیگر سے متعلق مشاورت کی گئی، پرائیویسی کی یقین دہانی کے باوجود ہیلتھ ٹیم کو گھر کا پتہ فراہم نہیں کیا گیا، ریپڈرسپانس ٹیم درست پتہ ہوتے ہی علاقے میں آپریشن کے لیے تیار ہے، قریبی رابطوں اور ملنے جلنے والے کے خون کے نمونے حاصل کیے جائیں گے۔

ہیلتھ آفیسر نے اپنے خط میں کہا کہ ڈی سی ایسٹ اور دیگر حکام کو صورتحال سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

The post ملک میں اومیکرون وائرس کے مزید مشتبہ کیسز appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3pKjpXP

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے