Header Ads Widget

Responsive Advertisement

Ticker

6/recent/ticker-posts

سول ایوی ایشن عملے نے فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کردی

کراچی : ایئرپورٹ پرسول ایوی ایشن عملے نے مسافر کو کھوئی ہوئی رقم اورضروری دستاویزات واپس کرکے فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کردی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پرسول ایوی ایشن عملے نے فرض شناسی کی اعلی مثال قائم کرتے ہوئے مسافر کی کھوئی ہوئی رقم اورضروری دستاویزات لوٹا دیئے۔

مسافرترکش ایئرلائن کی پرواز کےذریعےاستنبول سےکراچی پہنچا تھا اور مسافرکاایمیگریشن کے دوران چھوٹا دستی بیگ گرگیا تھا۔

ڈیوٹی پرموجود ڈی ایف اومائیکل راؤنڈ پر تھے کہ انھیں بیگ پڑاہواملا ، بیگ کھول کر دیکھا گیا تو اس میں2500امریکی ڈالر اور سفری دستاویزتھیں۔

مسافرکو سی سی ٹی وی اوراس کے ٹکٹ ٹیگ کی مددسے ا تلاش کیاگیا ، جس کے بعد ایئرپورٹ منیجرعمران خان نےمسافرکاکھویا ہواسامان حوالے کردیا

مسافر نے سول ایوی ایشن اورڈی ایف اوکی فرض شناسی پر شکریہ ادا کیا۔

The post سول ایوی ایشن عملے نے فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کردی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/31LlHOh

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے