Header Ads Widget

Responsive Advertisement

Ticker

6/recent/ticker-posts

دہشت گردوں کا پاک ایران سرحد پر فوجی چوکی پر حملہ، ایک جوان شہید

راولپنڈی : پاک ایران سرحد پر دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کی چوکی پرحملے کے نتیجے میں ایک جوان شہید ہوگیا تاہم جوابی کارروائی میں دہشت گردوں کوشدید نقصان پہنچا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں نے بلوچستان میں عبدوئی سیکٹرمیں پاک ایران سرحد پر سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کردیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران لانس نائیک ظہیراحمدشہید ہوگیا ، سیکیورٹی فورسز نے فرارہونےوالےدہشت گردوں کے خلاف جوابی کارروائی کی ، جوابی کارروائی میں دہشت گردوں کوشدیدنقصان پہنچا۔

ترجمان کے مطابق شہیدلانس نائیک ظہیراحمدکاتعلق نوشکی سےہے، لانس نائیک ظہیراحمد نے بہادری سے لڑتےہوئے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کامقصدبلوچستان کےامن وترقی کومتاثرکرناہے، سیکیورٹی فورسزدشمن عناصرکی کارروائیوں کوشکست دینےکیلئے پُرعزم ہیں۔

The post دہشت گردوں کا پاک ایران سرحد پر فوجی چوکی پر حملہ، ایک جوان شہید appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3DSCaNu

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے