Header Ads Widget

Responsive Advertisement

Ticker

6/recent/ticker-posts

پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح ایک فیصد سے کم پر برقرار، صرف 3 اموات ریکارڈ

اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کیسز کی مثبت شرح 0.67فیصد پر آگئی ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صرف 3 اموات اور 250 کیسز سامنے آئے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وبا کی صورتحال کے تازہ ترین اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں ، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹےمیں کورونا سے مزید 3 مریض جاں بحق ہوگئے ، جس کے بعد کورونا وائرس سے مجموعی اموات 28 ہزار 839 ہوگئیں۔

این سی اوسی کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹے میں 36 ہزار 944 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ، جس میں سے 250 افراد میں کورونا مثبت نکلا، اس دوران کورونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 0.67 فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک بھر میں کورونا کے 734 مریضوں کی حالت تشویشناک ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 89 ہزار 293 تک پہنچ گئی ہے۔

اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد چار لاکھ 78 ہزار 017 ، پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار 886 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 80 ہزار696 اور بلوچستان میں 33 ہزار532 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار 128 ، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 426 اور آزاد کشمیر میں 34 ہزار608 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

The post پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح ایک فیصد سے کم پر برقرار، صرف 3 اموات ریکارڈ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3ykZkLu

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے