Header Ads Widget

Responsive Advertisement

Ticker

6/recent/ticker-posts

“پی پی پی دوسروں کے کاندھے پر بندوق رکھ کر چلانا چاہتی ہے”

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پی پی دوسروں کے کاندھے پر رکھ کربندوق چلانا چاہتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے یہ بیان گذشتہ روز اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ اور سابق صدر آصف زرداری کے درمیان ہونے والی ملاقات کے تناظر میں دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی نے کہا کہ سیاستدانوں کا آپس میں میل ملاپ رہتا ہے، سیاست میں ایسی ملاقاتیں مفاہمت اور رواداری کوجنم دیتی ہیں۔اپنے بیان میں پیپلز پارٹی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پی پی دوسروں کےکاندھے پر رکھ کربندوق چلانا چاہتی ہے، پی پی کے خود کےکاندھوں میں طاقت نہیں ہے، پی پی نے ن لیگ کو جب حلیف بنایا تو پنجاب سےصفایاہوا۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پنجاب پی ٹی آئی کا مضبوط قلعہ ہے، آصف زرداری صاحب کو سندھ کی فکر کرنی چاہیے، ق لیگ، پی ٹی آئی کے تعلقات کچےدھاگے میں نہیں بندھے، یہ تعلقات اتنےکمزور نہیں کہ ایک ملاقات سےٹوٹیں۔

The post “پی پی پی دوسروں کے کاندھے پر بندوق رکھ کر چلانا چاہتی ہے” appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3qlOFwc

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے