Header Ads Widget

Responsive Advertisement

Ticker

6/recent/ticker-posts

شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ

پشاور : الیکشن ٹریبونل نے مشیرخزانہ شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا ، فیصلہ آج ہی سنائے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹریبونل میں خیبرپختونخوا سے سینیٹ کے خالی نشست پرانتخاب کیلئے شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے فیصلے پر اپیل کی سماعت ہوئی۔

وکیل درخواست گزار نے کہا الیکشن شیڈول جاری ہونے ووٹر لسٹ منجمد ہوجاتی ہے، شوکت ترین کاووٹ الیکٹورل رول میں درج نہیں ہے، ووٹ درج نہ ہونے پرشوکت ترین کے پی سےسینیٹ الیکشن نہیں لڑسکتے۔

وکیل شوکت ترین کا کہنا تھا کہ سینیٹ کے لیےالیکشن کمیشن کاووٹ سرٹیفکیٹ ہی کافی ہوتا ہے، الیکشن ٹربیونل نے دلائل سننے کے بعد اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا ، محفوظ فیصلہ آج سنایا جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب صوبائی وزیر کامران بنگش کا کہنا ہے کہ شوکت ترین کےکاغذات نامزدگی منظور ہونےکوٹربیونل میں چیلنج کیا گیا ، ہمارے وکلانے دلائل مکمل کرلیےامید ہے ہم سرخرو ہوں گے۔

کامران بنگش کا کہنا تھا کہ قیاس آرائیوں پر نہیں جاتے، ہمارا امیدوار 20 تاریخ کو سرخروہو اورمنتخب ہوگا اور امید ہے فیصلہ ہمارے حق میں آئے گا۔

گذشتہ روز اے این پی کے امیدوار نے مشیرخزانہ شوکت ترین کےکاغذات نامزدگی الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کئے تھے، جس میں شوکت امیرزادہ نے آراوکوکاغذات کی منظوری کالعدم قرار دینے کی استدعا کی تھی۔

The post شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3IxoPhe

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے