Header Ads Widget

Responsive Advertisement

Ticker

6/recent/ticker-posts

جنوبی ایشیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستانی برآمدات میں اضافہ

اسلام آباد: مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ نومبر میں جنوبی ایشیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستانی برآمدات میں اضافہ ہوا، برآمدات میں اضافہ ہمارے برآمد کنندگان کی سخت محنت کا نتیجہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ نومبر میں جنوبی ایشیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستانی برآمدات میں اضافہ ہوا۔

مشیر تجارت کا کہنا ہے کہ جنوبی ایشیائی ممالک میں سے پاکستان کی برآمدات میں 33.5 فیصد اضافہ ہوا، بنگلہ دیش کی برآمدات میں 31.3 اور بھارت کی برآمدات میں 26.5 فیصد اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ برآمدات میں اضافہ ہمارے برآمد کنندگان کی سخت محنت کا نتیجہ ہے، برآمد کنندگان کی کارکردگی کو سراہا جانا ضروری ہے۔

The post جنوبی ایشیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستانی برآمدات میں اضافہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3pM6QLo

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے