Header Ads Widget

Responsive Advertisement

Ticker

6/recent/ticker-posts

پاک فضائیہ کا شہید فلائٹ لیفٹیننٹ صمدعلی چنگیزی کو خراج عقیدت

اسلام آباد: صوبہ بلوچستان نے بھی ایسے بہادر اور جری سپوت پیدا کیے ہیں کہ جن کی شجاعت اور قربانیوں کی داستانیں آج بھی لہو گرما دیتی ہیں، ایسے ہی عظیم سپوتوں میں کوئٹہ کے ہزارہ قبیلے سے تعلق رکھنے والے فلائٹ لیفٹیننٹ صمد علی چنگیزی(شہید)کا نام بھی شامل ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ نے شہید فلائٹ لیفٹیننٹ صمد علی چنگیزی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ان کےجنگی کارناموں پرمختصردورانیےکی دستاویزی فلم جاری کی ہے۔

ڈاکیومنٹری میں فضائی کارناموں اور دشمن کو لگائی گئی ضرب کو اجاگر کیا گیا ہے، شہید فلائٹ لیفٹیننٹ صمدعلی چنگیزی نےدشمن کا غرورخاک میں ملایا تھا اور شہادت کے بلند مرتبےپر فائزہوئے تھے۔

فلائٹ لیفٹیننٹ صمد علی چنگیزی یکم مارچ 1942ء کو کوئٹہ میں پیدا ہوئے، انہوں نے 29 جنوری 1964 ء کو پاک فضائیہ میں شمولیت اختیار کی اور 30جنوری1966کو بطور فائٹر پائلٹ کمیشن حاصل کیا۔1971ء کی جنگ کے دوران آپ جدید اسٹار فائٹر سے لیس پاک فضائیہ کے نمبر9 اسکواڈرن میں تعینات تھے۔

جیسے ہی1 197ء جنگ شروع ہوئی تو فلائٹ لیفٹیننٹ صمدجنوبی زون میں ہونے والے آپریشنز میں حصّہ لینے کے لیے نمبر9اسکواڈرن کی فلائٹ کے ساتھ ماڑی پور(مسرور) میں فرائض سر انجام دینے کے لیے پہنچے۔

انہوں نے رضا کارانہ طور پر سکواڈرن کو تفویض کیے گئے زیادہ تر مشنز خود سر انجام دیے اور اپنی شہادت تک کل 11مشنز میں حصّہ لیا۔12دسمبر1971ء کو اپنے فلائٹ کمانڈر اسکواڈرن لیڈر رشید احمد بھٹی کے ساتھ حیدرآباد(سندھ)کے نزدیک ایک مشن میں شرکت کی۔

The post پاک فضائیہ کا شہید فلائٹ لیفٹیننٹ صمدعلی چنگیزی کو خراج عقیدت appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3EQwLrw

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے