Header Ads Widget

Responsive Advertisement

Ticker

6/recent/ticker-posts

مریم نواز کی آواز میں ایک اور گانا سوشل میڈیا پر وائرل

لندن : پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی اپنے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تقریب میں گانے کی ایک اور ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

سوشل میڈیا پر جنید صفدر کی شادی کی تقریب کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جس میں مریم نواز ایک رسم کے موقع پر دیگر خواتین کے ہمراہ گانا گا رہی ہیں۔

شادی کی تقریبات میں خواتین کا سب سے پسندیدہ گانا “میرے نیہر سے آج مجھے آیا یہ پیلا جوڑا یہ ہری ہری چوڑیاں” مریم نواز نے گایا جسے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے کیے جانے والے کمنٹس میں کوئی اسے نجی معاملہ قرار دے رہا ہے تو کسی کو گانا بہت پسند آیا ہے جبکہ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ کسی کو اس سے کوئی غرض نہیں کہ وہ شادی میں کیا کر رہے ہیں، صرف اُن کے خلاف موجود مقدمات سے ہے۔

مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی دعوت ولیمہ کی تقریب 17 دسمبر کو لاہور میں ہوگی، بیٹے کے ولیمے کے باعث مریم نواز نے کچھ روز کے لیے سیاسی سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔ جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کا آغاز رائے ونڈ میں ہوگیا ہے۔

شادی کی ایک اور تقریب میں اس سے قبل مریم نواز نے بالی ووڈ کی مشہور فلم “جرم” کا شہرہ آفاق گانا “جب کوئی بات بگڑ جائے، جب کوئی مشکل پڑ جائے، تم دینا ساتھ میرا او ہمنوا”گایا تھا جسے صارفین نے پسند کیا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مریم نواز کے کزن اور پنجاب میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی گانا گانے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ وہ مشہور گانا ’سہانی چاندنی راتیں ہمیں سونے نہیں دیتیں۔‘ گنگنا رہے تھے۔

The post مریم نواز کی آواز میں ایک اور گانا سوشل میڈیا پر وائرل appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3s8zF7s

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے