Header Ads Widget

Responsive Advertisement

Ticker

6/recent/ticker-posts

وزیراعظم عمران خان کی کورونا سے نمٹنے کی حکمت عملی کی دنیا معترف

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی کورونا سے نمٹنے کی حکمت عملی کی دنیا معترف ہے ، کورونا وبا میں معمولات زندگی بحال رکھنے پر پاکستان نے ترقی یافتہ ممالک کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے خلاف پاکستانی حکومت کے موثر اقدامات کی عالمی سطح پر پذیرائی ہورہی ہے ، “گلوبل نارملسی انڈیکس” میں پاکستان کا تیسرے نمبر پر آگیا جبکہ پہلے نمبر پر ہانگ کانگ اور دوسرے پر نیوزی لینڈ ہے۔

برطانوی میگزین کےمطابق پاکستان وبا میں چوراسی فیصد معمولات زندگی بحال کرنے میں کامیاب رہا، کورونا کے دوران معمولات زندگی بحال کرنے میں پاکستان نے ترقی یافتہ ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا۔

اخبار دی اکانومسٹ کے مطابق کورونا کے بعد وبائی دنیا کے نظریہ میں معمول کی زندگی پر واپس آنے والےممالک کے “گلوبل نارملسی انڈیکس” میں پاکستان 84.4 پوائنٹس کیساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

The post وزیراعظم عمران خان کی کورونا سے نمٹنے کی حکمت عملی کی دنیا معترف appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3dMPs4d

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے